شا ہ یہوداہ یہویقیم بن بوسیاہ کے دِنوں میں بھی شاہ یہوداہ صدقیاہ بن یوسیاہ کے گیارھویں سال کے تمام ہونے تک اہل یروشیلم کے اسیری میں جانے تک جو پانچویں مہینے میں تھا نازِل ہوتا رہا۔
دُوسری بار خداوند کا کلام مجھ پر نازِل ہوا اور اُس نے فرمایا تو کیا دیکھتا ہے؟ میں نے عرض کی کہ اُبلتی ہوئی دیگ دیکھتا ہوں جسکا منہ شمال کی طرف سے ہے ۔
کیونکہ خداوند فرماتا ہے دیکھ ! میں شمال کی سلطنتوں کے تمام خاندانوں کو بُلاؤنگا اور وہ آئینگے اور ہر ایک اپنا تخت یروشیلم کے پھاٹکوں کے مدخل پر اور اُسکی سب دیواروں کے گرداگرد اور یہوداہ کے تمام شہروں کے مقابل قائم کریگا۔
اور میں اُنکی ساری شرارت کے باعث اُن پر فتویٰ دُونگا کیونکہ اُنہوں نے مجھے ترک کیا اور غیر معبودوں کے سامنے لبان جلایا اور اپنی ہی دستکاری کو سجدہ کیا۔
کیونکہ دیکھ میں آج کے دن تجھکو اِس تمام ملک اور یہوداہ کے بادشاہوں اور اُسکے اِمیروں اور اُسکے کاہنوں اور ملک کے لوگوں کے مقابل ایک فصیلدار شہر اور لوہے کا ستون اور پیتل کی دیوار بناتا ہوں۔